میں وزیراعظم نواز شریف سے چار گناہ زیادہ مالدار ہوں ، اعتزاز احسن،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو میرا مشورہ ہے کہ پرانے انکل سے جان چھڑا دیں ، آصف علی زرداری کو بھی میرا مشورہ تھا کہ پارٹی کے معاملات میں مداخلت نہ کریں ، ایل این جی بہت بڑا اربو ں روپے کا میگا سکینڈل ہے ، موجودہ اور ہمارے دور حکومت کا وزیر دفاع ناکام وزیر ہیں ، اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بری طرح شکست ہوئی لگتا ہے کہ ہمارے ووٹرز ناپید ہوگیا ہے میں بحیثیت سینیٹر پارٹی کی ناکامی تسلیم کرتا ہوں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم نواز شریف سے چار گناہ زیادہ مالدار ہوں ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو میرا مشورہ ہے کہ پرانے انکل سے جان چھڑا دیں ، آصف علی زرداری کو بھی میرا مشورہ تھا کہ پارٹی کے معاملات میں مداخلت نہ کریں ، ایل این جی بہت بڑا اربو ں روپے کا میگا سکینڈل ہے ، موجودہ اور ہمارے دور حکومت کا وزیر دفاع ناکام وزیر ہیں ۔

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بری طرح شکست ہوئی لگتا ہے کہ ہمارے ووٹرز ناپید ہوگیا ہے میں بحیثیت سینیٹر پارٹی کی ناکامی تسلیم کرتا ہوں میں نے سابق صدر آصف زرداری کو پارٹی کے معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا بلاول بھٹو زرداری کو بھی میرا مشورہ ہے کہ انکل سے جان چھڑا دیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گزشتہ پانچ سالہ دور میں ہماری پارٹی قائدین نے کارکنوں سے دوریاں اختیار کی تھیں پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکمرانی چلانے پر توجہ دی پارٹی چلانے پر کوئی دھیان نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم آنے کو تیار ہے پیپلز پارٹی نئے عزم کے ساتھ ابھر کے سامنے آئے گی ۔ اعتزاز نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کا وزیر دفاع احمد مختار بے ضر اور ناکام وزیر دفاع تھا موجودہ وزیر دفاع کا بھی یہی حال ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے 1994ء،1995ء،1996ء ،1997ء میں کوئی انکم ٹیکس کادا نہیں کیا ہے جبکہ 1998ء میں 477 روپے صرف ٹیکس ادا کیا یہ دستاویزات وزراء کے پاس ہیں مجھے احمد مختار نے کہا کہ نواز شریف نے 477روپے ٹیکس ادا کئے مجھے ان کی بات پر یقین نہیں آتا تھا وزیراعظم نے ٹیکس کے دستاویزات تمام وزراء کے پاس ہیں انہوں نے کہا کہ جس قسم کے کرپشن آج کل ہورہی ہے اس طرح کی کرپشن اگر پیپلز پارٹی کے دور میں ہوتی تو تمام وزراء جیل میں ہوتے انہوں نے کہا کہ میں نے رواں سال ڈھائی کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا اور نواز شریف نے 42لاکھ روپے ٹیکس ادا کئے بیس سال پہلے نواز شریف کے پاس کچھ نہیں تھا اب وہ ملک کا چوتھا امیر ترین وزیراعظم تھا ٹیکس دینے کے حساب سے میں نواز شریف سے چار گنا زیادہ مالدار ہوں انہوں نے کہا سابق صدر زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے انکم ٹیکس ادائیگی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ گزشتہ دور حکومت نے چھ ایس او سے یومیہ دو ارب روپے رشوت وصول ک کرتا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کون سا ادارہ ہے وہ یومیہ دو ارب روپے رشوت دیا کرے دو ارب روپے حکومت وقت بھی نہیں دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب وفاقی حکومت کے بڑے بڑے اجلاس میں بیٹھ کر باقی صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو نظر انداز کرنا درست اقدام نہیں وزیراعلیٰ پنجاب اور بڑے شریف کا مفاد ایک دوسرے سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ ایل این جی سکننڈل ہے ٹرمینل استعمال نہ ہونے پر بھی یومیہ تین لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوتے ہیں ۔