وزیراعلیٰ سندھ کے ڈاکٹر عاصم کو گرفتاری سے چند گھنٹے قبل فرار کرانے کے منصوبے کا انکشاف

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)ایپکس کمیٹی کے کپتان و وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے چند گھنٹے قبل فرار کرانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو سی ایم ہاؤس بلا کر انہیں کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے ملک سے باہر چلے جاؤ کیونکہ تمہاری گرفتاری کا اندیشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے جواب میں کہا کہ میرے بہت تعلقات ہیں فرار ہونا زیب نہیں دیتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی آپریشن کے متعلق جو اپیکس کمیٹی بنائی گئی تھی انہیں بطور کیپٹن ذمہ داریاں سونپی گئیں تھیں کہ وہ تمام تر آپریشن سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے

متعلقہ عنوان :