عمران خان جھوٹے الزامات پروزیراعظم نوازشریف،سابق آرمی چیف ،عدلیہ اورووٹرزسے معافی مانگیں،دانیال عزیز،تحریک انصاف سے ہارتسلیم نہیں ہوتی ،عمران خان کابغیرتحقیق وتفتیش کے ایک بارپھرآراوزپرالزامات لگاناانتہائی افسوسناک ہے،لیگی ایم این کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے ایم این اے دانیال عزیزنے کہاہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات پروزیراعظم نوازشریف،سابق آرمی چیف ،عدلیہ اورووٹرزسے معافی مانگے ،تحریک انصاف سے ہارتسلیم نہیں ہوتی ،عمران خان کابغیرتحقیق وتفتیش کے ایک بارپھرآراوزپرالزامات لگاناانتہائی افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھاندلی سے متعلق تحقیقات کرنے والے جی آئی ٹی کی کارروائی میں تحریک انصاف کوشکست ہوئی ،تحریک انصاف کی قیادت کے مطالبے پرضمنی انتخابات فون کی نگرانی میں کئے گئے ،خفیہ کیمرے نصب کئے ،ووٹرلسٹیں فوج کی نگرانی میں چھاپی گئیں ،ان کے ان تمام تحفظات کوپورے کرنے کے ساتھ آراوزپرالزامات کی یلغارکئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تمام قانونی تقاضوں کوپوراکیاگیا،اس کے باوجودالزامات سے حکومت بچ نہ سکی ،اداروں پرالزامات لگاناانتہائی نامناسب ہے ،تحریک انصاف نے قوم کے تمام اداروں کونشانہ بنایا