آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال، جنرل راحیل شریف نے ترکی کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شاندار نتائج حاصل کرنے سے آگاہ کردیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:45

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شاندار نتائج حاصل کرنے سے آگاہ کردیا ہے آئی ایس پی آر کی جانب یس جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق معاملات زیر غور لائے آرمی چیف نے ترکی وزیر خارجہ کو پاکستان میں کامیاب آپریشن ضرب عضب اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کو شکست سے متعلق معاملے سے آگاہ کیا ۔