این اے 122 کا انتخاب درست تھا مگر قبل از انتخابات میں دھاندلی ہوئی اسلئے بے ضابطگیوں کی شکایت کر رہے ہیں ،عمران خان ،خود الیکشن لڑتا تو جیت جاتا،علیمہ خان سمیت میری تمام بہنوں نے علیم خان کو ہی ووٹ دیا،نوازشریف ملک کے کرپٹ ترین سیاست دان ہیں،منافقت کی سیاست چھوڑ کر فیس ٹو فیس بات کریں ،نیب میں نوازشریف کے 12شہباز شریف ایک،اسحاق ڈار ایک اور خورشید شاہ کا بھی ایک کیس نیب میں ہے،2000ارب روپے ان کیس کے بنتے ہیں جس سے ملک کا قرضہ ختم ہوسکتا ہے،خورشید شاہ نے مسلم لیگ(ن) کی سفارش پر پنجاب الیکشن کمیشن ن لیگ کمیشن ہے،الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر آنے اور دھرنا دینے پر آج لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کروں گا،چیئرمین پی ٹی آئی کا انٹرویو

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 122 کے انتخابات درست تھے مگر قبل از انتخابات میں دھاندلی ہوئی،اس لئے بے ضابطگیوں کی شکایت کر رہے ہیں،علیمہ خان سمیت میری تمام بہنوں نے علیم خان کو ہی ووٹ دیا،نوازشریف ملک کے کرپٹ ترین سیاست دان ہیں،منافقت کی سیاست چھوڑ کر فیس ٹو فیس بات کریں نیب میں نوازشریف کے 12شہباز شریف ایک،اسحاق ڈار ایک اور خورشید شاہ کا بھی ایک کیس نیب میں ہے،2000ارب روپے ان کیس کے بنتے ہیں جس سے ملک کا قرضہ ختم ہوسکتا ہے،خورشید شاہ نے مسلم لیگ(ن) کی سفارش پر پنجاب الیکشن کمیشن ن لیگ کمیشن ہے،الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر آنے اور دھرنا دینے پر آج (بد ھ کو)لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کروں گا،این اے 122سے خود الیکشن لڑتا تو جیت جاتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چےئرمین عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ این اے 122 پر حکومتی مشینری کے استعمال ہونے کے باوجود بھی ایاز صادق2400ووٹوں سے جیتے ہیں لیکن علیم خان نے جس طرح ایاز صادق کا مقابلہ کیا اس سے میرا دل بہت خوش ہوگیا،علیمہ خان سمیت میری تمام بہنوں نے علیم خان کو ووٹ دیا لیکن یہ میچ نوازشریف نے اپنے ایمپائروں کے ساتھ ملکر کھیلا،جسٹس ریاض کیانی نے 2003ء کے انتخابات میں بھی دھاندلی کروائی تھی اور اب اس الیکشن میں بھی انہوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

عمران خان نے کہا کہ خورشید شاہ نے اعتراف کیا کہ مسلم لیگ(ن) کی سفارش پر جسٹس ریاض کیانی کوپنجاب کا الیکشن کمشنر بنایا گیا،اس وقت نیب نے نوازشریف پر12،شہبازشریف پرایک ،اسحاق ڈار پر ایک اور خورشید شاہ پر بھی ایک کیس چل رہا ہے جو کہ2000ارب روپے بنتے ہیں،ان پیسوں سے ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے،عمران خان نے کہا کہ آج بدھ کو لاہور جاؤں گا اور وہاں پر الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر آنے اور دھرنا دینے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کروں گا۔

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کو تباہ کردیا،بھٹو کے نام پر لوگوں کو بھیڑ بکریاں اور بے وقوف بنایا گیا،بلاول کو پاکستان بھیجا گیا جسے اردو ہی نہیں آتی۔عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو قبضہ گروپ پر الزام نہیں لگاؤں گا بلکہ انہیں سیدھا جیل میں ڈالوں گا اور ملک میں عدل وانصاف کا دور دورہ ہوگا۔