حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی نئی ڈیڈلائن دیدی،توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے ، مارچ 2017 ء تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی ، رمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف قرض سے نہیں کیا گیا،اسحاق ڈار

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی نئی ڈیڈلائن دیدی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت بڑے ڈیموں کی تعمیر پر کام کر رہی ہے ، مارچ 2017 تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔اسلام آباد میں ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت بڑے ڈیموں کی تعمیر پر کام کر رہی ہے جس سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

توانائی بحران کو مارچ 2018 تک ختم کر دیں گے ، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا ، پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں کا اہم منصوبہ ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف قرض سے نہیں کیا گیا بلکہ اس سے پرانے قرضوں کو اتار رہے ہیں ،ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا غربت سے ملک دشمن عناصر کو مضبوط ہونے کا موقع ملتا ہے۔روزگار کے بہتر مواقع نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان ملک دشمن سرگرمیوں میں شریک ہو جاتے ہیں۔