آرمی چیف کا دورہ ترکی،صدر وزیر اعظم سے ملاقاتیں ،دوطرفہ تعلقات،دہشتگردی کے خلاف جنگ،علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال،ترک قیادت کی آپریشن ضرب عضب سے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف،آرمی چیف کی سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:42

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انقرہ میں ترکی کے صدررجب طیب اروان اور وزیراعظم احمد داؤد اوگلو سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات،دہشگردی کے خلاف جنگ،علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،ترک قیادت نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے سے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ملاقاتوں کے دوران ترک قیادت نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان نے دہشتگردوں کو شکست دی ہے ،پاک فوج کی شاندار قربانیوں کی بھی تعریف کی گئی ہے ،ترک قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات کا رشتہ لازوال ہے،آرمی چیف نے ترک قیادت کو سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے ترک قیادت کے ساتھ گزشتہ روز بم دھماکوں میں بے گناہ شہروں کی جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔