پاکستان دہشتگردوں کو بھارت دھکیل رہا ہے ،بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی ، دہشتگردوں کو پالنے والے پاکستانی حکمرانوں کا چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے ،صحافیوں سے گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 09:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کو بھارت دھکیل رہا ہے جبکہ دہشتگردوں کو پالنے والے پاکستانی حکمرانوں کا چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ ہمیں یہ کشمیری عوام کی توجہ میں لانا چاہیے کہ پاکستانی فوج کس طریقے سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوام کے ساتھ سلوک کررہی ہے انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال یہ سب جاننے کے بعد بھی کشمیری عوام پاکستان کے حوالے سے کچھ سوچیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسجدوں اور سکولوں سمی ہر جگہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے پاکستان کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے کہ بھارت کیخلاف نفرت کے بیچ بونے سے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ملک کئی بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں صرف دہشتگردوں کو سرحد پار دھکیلنے کیلئے کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :