بلاول بھٹو کا این اے 122اور حلقہ پی پی 147کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو شکست کا نوٹس ، پارٹی کی لاہور اور پنجاب کی قیادت سے جواب طلبی

منگل 13 اکتوبر 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے حلقہ این اے 122اور حلقہ پی پی 147کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں عامر حسن اور افتخار شاہد کی مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کی قیادت سے جواب طلبی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور کی مذکورہ دونوں نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے بلاول بھٹو زرداری جلد ہی پارٹی کی صوبائی اور لاہور کی قیادت کو طلب کریں گے۔