این اے 122 کا ضمنی الیکشن،تحریک انصا ف تحقیقات کر رہی ہے آخری لمحوں میں کتنے ووٹ باہر کئے گئے،عمران خان ،تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن میں ثبوتوں کے ساتھ جائیں گے،علیم خان کو ایاز صادق کو ٹف ٹائم دینے پر بھی مبارک باد پیش

منگل 13 اکتوبر 2015 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 122 میں ضمنی الیکشن کے نتیجے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف این اے 122 کے رزلٹ کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخری لمحوں میں کتنے ووٹ باہر کئے گئے جبکہ علیم خان کو ایاز صادق کو ٹف ٹائم دینے پر بھی مبارک باد پیش کی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں این اے 122 میں پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دیا اور این اے 122 میں بھرپور مقابلہ کے بعد انتہائی کم مارجن سے الیکشن ہارے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف این اے 122 کے انتخاب کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخری لمحات میں کتنے ووٹوں کو باہر منتقل کیا گیا ۔

تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن میں ثبوتوں کے ساتھ جائیں گے ۔