پاکستان اور ترکی کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے،مشکل کی گھڑی میں ترکی کے ساتھ ہیں،جنرل راحیل شریف ،پاک ترک تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، آرمی چیف کی ترک ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات ،انقرہ بم دھماکوں پر افسوس کا اظہار

منگل 13 اکتوبر 2015 09:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے،مشکل کی گھڑی میں ترکی کے ساتھ ہیں،پاک ترک تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات کے دوران کیا،آرمی چیف تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمال اتاترک کے مزار پر حاضری بھی دی،پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،ترک افواج کے ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ترکی کے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پیشہ وارانہ تعاون پر بات چیت کی گئی،دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے انقرہ بم دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے،مشکل کی گھڑی میں ترکی کے ساتھ ہیں،پاک ترک تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم مشترکہ کوششوں سے ان چیلنجز پر قابو پالیں گے،ترکی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں