اوکاڑہ ،این اے 144اوکاڑہ میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی پر تین افراد کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین ماہ کی سزا

پیر 12 اکتوبر 2015 10:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء ) پاک فوج کے کرنل جاوید نے مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے این اے 144اوکاڑہ میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے تین افراد کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین ماہ کی سزا سنا د ی ہے، پولیس نے تینوں مجرموں کو اپنی تحویل میں لے کر اوکاڑہ جیل منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز حلقہ این اے 144اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات کے دوران چیک نمبر 27فورایل کے پولنگ اسٹیشن پر ہنگامی آرائی کرنے والے تین افراد کو گرفتا ر کر کے تین ماہ کی سزا پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تینوں مجرموں کو گرفتار کے کے فوج کے کرنل کے روبرہ پیش کیا گیا اور کرنل جاوید نے ایکٹ 245،220کے تحت خصوصی مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوے تینوں افراد کو موقع پرتین ماہ کی سزا سنا کر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے تینوں مجرموں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اوکاڑہ جیل منتقل کرد یا ہے ،خصوصی مجسٹریٹ کی جانب سے سزا پانے والوں میں تینوں افرا کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے چیک نمبر27فور ایل سے ہے سزا پانے والوں میں نذر فرید ،منظور احمد، نذر محمد شامل ہیں