آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری،شمالی وزیر ستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری 22دہشت گرد ہلاک ،6مشتبہ ٹھکانے تباہ،کارروائی انٹیلی جنس معلومات پر کی گئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے،آئی ا یس پی آر

پیر 12 اکتوبر 2015 10:00

راولپنڈی/وانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء)آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری سکیورٹی فوررسز کی پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں فضائی کاروائی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22دہشت گرد ہلاک ،6مشتبہ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر فضائی کارروائی کی ہے جس میں 22دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ کے جیٹ طیاروں نے مختلف مقامات پر بمباری کرکے 6مشتبہ ٹھکانے تباہ کر دئیے ہیں کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے ترجمان کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس معلومات پر کی گئی ہے اور یہ کارروائی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں کی گئی ہے ،سکیوررٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے کا کنڑول سمبھال لیا ہے اور تباہ ہونے والے مشتبہ ٹھکانوں سے مال مسروقہ برآمد کر کے زمینی آپریشن شروع کر دئیے ہے۔

متعلقہ عنوان :