پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاوید آفریدی سول ایوارڈ کیلئے نامزد،جاوید آفریدی اس ایورڈ کا حق رکھتے ہیں، شہریار خان ،صرف کرکٹ ہی نہیں ہاکی اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیئے بھی ذمہ داری نبھاؤں گا ، جاوید آفریدی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے لیے خدمات کے اعتراف میں ہائر کے چیف ایگزیکٹو جاوید آفریدی کو سول ایوارڈ کے لیئے نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے اسپنسر جاوید آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سول ایورڈ دینے کی سفارش کی ہے۔ چیئر مین شہریار خان کہتے ہیں کہ جاوید آفریدی اس ایورڈ کا حق رکھتے ہیں۔ جاوید آفریدی کہتے ہیں کہ صرف کرکٹ ہی نہیں ہاکی اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیئے بھی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس سیریز کو بھی ہائر نے اسپانسر کیا ہے۔