عمران خان کا وزیراعظم نواز شریف کے بھارت میں کاروبار کا الزام جھوٹ ، من گھڑت اور بے بنیاد ہے، تر جمان وزیراعظم ہاؤس،دو نئی شوگر ملز لگانے کے الزامات پر شریف فیملی عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی ،بیان

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بھارت میں ساٹھ ارب ڈالر کے کاروبار کا الزام جھوٹ ، من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم نے جاری بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی تقریر میں لگائے گئے الزامات کے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بھارت کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں ہے عمران کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان پر دو نئی شوگر ملز لگانے کے الزام کو بھی رد کرتے ہیں نئی شوگر ملز لگانے کے الزامات پر شریف فیملی عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی ۔