نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،ریلیف کے الیکڑک صارفین کے علاوہ تمام بجلی صارفین کو نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے ،بجلی کے ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اسکا ریلیف کے الیکڑک صارفین کے علاوہ تمام بجلی صارفین کو نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپوٹ کے مطابق نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے ،قیمتوں میں کمی کا ریلیف کے الیکٹر کے علاوہ تمام بجلی صارفین پر ہو گا اور قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین 2 کو ماہ کی تاخیر سے نومبر کے مہینے کے بلوں میں دیا جائے گا نیپرا کے مطابق اگست کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ ک پیداواری لاگت 4.05روپے رہی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10ارب 22کروڑ یونٹ فروخت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :