کسان پیکج پر موثر عملدرآمد کیلئے جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا؛وزیر اعظم نواز شریف،بلوچستان کی ترقی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے؛ وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک کی وزیر اعظم سے ملاقات کی ،بلوچستان کی امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے،کسان پیکج پر موثر عملدرآمد کیلئے جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک نے یہاں وزیر اعظم سے ملاقات کی ہیں جس میں بلوچستان کی امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعلیٰ عبد المالک نے وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کی مکمل تعاون کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعلیٰ نے ناراض بلوچ کو قومی دھاڑے میں شامل اور ہتھیاروں پھینکنے والوں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات پر تفصیلی بریفنگ دی ،وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور امن وامان کی بحالی ترجیح ہے ،موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے،صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ،بلوچستان خوشحالی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اور ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،کسان پیکج پر موثر عملدرآمد کیلئے جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :