آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدار ت کورکمانڈرز کانفرنس ، ملکی و بیرونی خطرات سمیت پاک افغان سرحد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر ز کانفرنس میں ملکی اور بیرونی خطرات سمیت پاک افغان سرحد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں داخلی سکیورٹی، ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ صلاحیت کاجائزہ لیا گیا شرکاء نے خاص طور پر پاکستان اور افغانستان سرحد پر انتظامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔