راجن پور،ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن میں پاک فضائیہ بھی شامل،ٹھکانوں پر شدید بمباری،بدنام زمانہ ڈکیت گروپ چھوٹو گینگ کی شدید مزاحمت ،

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:47

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء) روجھان مزاری کے کچے کے علاقے میں روپوش ڈاکووٴں کے خلاف4 روز سے جاری آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے بعد اب پاک فضائیہ بھی شامل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں روپوش بدنام زمانہ ڈکیت گروپ چھوٹو گینگ کے خلاف گزشتہ 4 روز سے آپریشن جاری ہے جس میں پولیس کے 5 سو سے زائد اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کے جوان بھی شامل ہیں، ڈاکووٴں کی جانب سے شدید مزاحمت پر پولیس کی مدد کے لئے گزشتہ روز رینجرزکے اہلکار پہنچے تاہم ڈاکوؤں کے خلاف اس آپریشن اب پاک فضائیہ بھی شامل ہوگئی ہے،پاک فضائیہ کے 2 گن شپ ہیلی کاپٹرز کچہ جمال اورکچہ کراچی میں ڈاکووٴں کے مشتبہ ٹھکانوں کو وقفے وقفے سے نشانہ بنایا ہے جبکہ ڈاکووٴں کی جانب سے بھی شدید فائرنگ کی جارہی ہے،پولیس کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں تاہم ڈاکووٴں کو ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :