پاکستان نے سرحدی آمد و رفت اور تجارت کے حوالے سے راہداری پاسز جاری کر دیئے، کسی بھی افغان باشندے کا بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے کو ممنوع قرار

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء) پاکستان نے سرحدی آمد و رفت اور تجارت کے حوالے سے راہداری پاسز جاری کر دیئے ۔ کسی بھی افغان باشندے کا بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اطلاق آج سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان نے سرحدی آمد و رفت اور تجارت کے حوالے سے طور خم بارڈر کے راستے افغان باشندوں کو نئے راہداری پاسز جاری کر دیئے جس کے بعد کسی بھی غیر ملکی کو بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ اس حوالے سے افغان باشندوں کے لئے پاکستان سپانسرز کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ابتدائی طور پر ای ک ہزار راہداری فارمز جاری کئے گئے ہیں جس کی تعداد آئندہ وقت اور ضرورت کے ساتھ بڑھائی جائیں گی ۔

پاکستانی حکام کے مطابق دس اکتوبر 2015 سے کوئی بھی افغان باشندہ بغیر راہداری پاس طورخم بارڈر پاس نہیں کر سکے گا اور خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی کا پاکستان طور خم بارڈر پار نہیں کر سکے گا اور خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی کا پاکستان میں داخلہ غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :