این اے122کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علیم خان جیت گئے تو2013ء کے انتخابات مشکوک ہوجائیں گے،عمران خان ،حکومت کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلافات نہیں،ریحام خان نے مجھ پر کبھی حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی اور نہ ایسا کرنے دوں گا،ریحام خان ،سلیمان خان،قاسم خان سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو سیاسی عمل سے گزر کر آئیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے122کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علیم خان جیت گئے تو2013ء کے انتخابات مشکوک ہوجائیں گے،حکومت کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلافات نہیں،ریحام خان نے مجھ پر کبھی حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی اور نہ ایسا کرنے دوں گا،ریحام خان ،سلیمان خان،قاسم خان سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو سیاسی عمل سے گزر کر آئیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مغل اعظم بننے کا شوق ہے،ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں وہ ملک کو تباہ کر رہے ہیں،نوازشریف کے ساتھ گھٹیا ترین لوگ ہیں جو گھٹیا ترین بیان دیتے ہیں،خواجہ آصف بزدل آدمی ہیں اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے122سے بھاگنے والے نہیں ہیں،میدان میں ہیں،(ن) لیگ اسٹے آرڈروں کے پیچھے چھپے نہیں ہیں،(ن) لیگ کے پاس مینڈیٹ ہے تو مینار پاکستان میں جلسہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان جیت گئے تو ثابت ہوجائے گا کہ2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو اس دفعہ دھاندلی سے روکنے کی کوشش کرینگے،چوہدری سرور دھاندلی سے روکنے کی تربیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے مجھ پر کبھی حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے دوں گا۔ریحام خان کی سوچ سیاسی ہے،مجھ سے اختلاف بھی کرتی ہیں،مجھے سیاسی لوگ ہی پسند ہیں،سیاسی لوگوں کی عزت کرتا ہوں،تمام سیاستدانوں کی بیویاں اپنے شوہروں کی مدد کرتی ہیں،کوئی میرے نظریے کے اوپر حاوی نہیں ہوتا،اس پر چلتا ہوں کوئی مرد یا عورت مجھ پر حاوی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان،سلیمان خان اور قاسم خان سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو پولٹیکل پراسس سے گزر کر آئیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے،جنوبی پنجاب میں اتحادی مہم شاہ محمود قریشی نے سنبھال رکھی ہے،شاہ محمود قریشی جمعہ کو لاہور کے جلسہ میں شرکت کریں گے،اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن کو دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں،غربت ہے،سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت ابتر ہے،حکومت کی توجہ کمیشن بنانے کیلئے میٹرو پر لگی ہوئی ہے