پی آئی اے کے 21 پائلٹس اورکو- پائلٹس کی بیک وقت علالت ،پرواز اُڑانے سے معذرت، سوِ ل ایوی ایشن اتھارٹی نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء) پی آئی اے کے 21 پائلٹس اورکو- پائلٹس کے بیک وقت علالت کے باعث پرواز اُڑانے سے معذرت کے پیشِ نظر سوِ ل ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے تاکہ پائلٹس کی طبی و نفسیاتی حالت کا معائنہ کر کے اس بات کا تعیّن کیا جاسکے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل ہیں یا نہیں۔

بورڈ میں کیپٹن عبد المتین بھرگڑی، کیپٹن اورنگزیب حشمت خان، کیپٹن جرار ظفر، کیپٹن سید احسن عباس زیدی، کیپٹن صلاح الدین جمال، کیپٹن محمد امان درّانی، کیپٹن خرم مغل، کیپٹن ندیم مصو ّر، عمر راشد،فرسٹ آفیسر عثمان حیات ملک، فرسٹ آفیسر ارتضیٰ علی، فرسٹ آفیسر عثمان رفیق چٹّھہ، فرسٹ آفیسر زیبُ النساء، فرسٹ آفیسر کامران خان، فرسٹ آفیسر اسد الیاس، فرسٹ آفیسر شہریار احمد ڈوگر، فرسٹ آفیسر علی احمد سعید، فرسٹ آفیسر صابر الرحمٰن، فرسٹ آفیسر طٰہٰ حارث انجم، فرسٹ آفیسر عاصم ضیاء اور فرسٹ آفیسر زوہیب احمد شیخ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل بورڈ اس بات کا بھی معائنہ کرے گا کہ پالپا کی”گو سلو“ پالیسی کے اعلان کے فورًا بعد 21 افراد بیک وقت بیمار کیسے ہوگئے جس سے پروازوں میں غیر متوقع تاخیر کے باعث قومی ائرلائن کو خسارہ ہوا اور مسافروں کو زحمت ہوئی۔پائلٹس کو بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لیے تین مختلف تاریخیں دی گئی ہیں، یعنی 8 ، 12 اور 19 اکتوبر ۔ انھیں تین گروپس میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ پروازوں کا نظام ُ الاوقات متاثر نہ ہو

متعلقہ عنوان :