پاکستان قندوز حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،آئی ایس پی آر ،پاکستانی سکیورٹی حکام قندوز حملے میں ملوث نہیں ، افغان حکام کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ترجمان

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی حکام قندوز حملے میں ملوث نہیں ہیں ، اس حوالے سے افغان حکام کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں پاکستان قندوز حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے الزامات دوہرانے کی بجائے حقیقی خطرات پر توجہ دینی چاہیے ایسے الزامات غیر ذمہ دارانہ رویے کی نشاندہی کرتے ہیں پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور قندوز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :