حکومت پاکستان نے بجٹ خسارے پر آئی ایم ایف کیساتھ غلط بیانی کی ہے،ہیرا لڈ فنگر، پاکستان کا سرکلر ڈیبٹ 600 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے،یورو بانڈز اپنی مرضی سے جاری کیے گئے ہیں، ہیڈ مشن آئی ایم ایف کی ٹیلی فونک پریس کانفرنس

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء) پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے نمائندہ ہیرا لڈ فنگر نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نے بجٹ خسارے پر آئی ایم ایف کیساتھ غلط بیانی کی ہے پاکستان کا سرکلر ڈیبٹ 600 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے پاکستان نے یورو بانڈز اپنی مرضی سے جاری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو ہیڈ مشن آئی ایم ایف ہیرلڈ فنگر نے ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سرکلر ڈیبٹ 600 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے حکومت نے بجٹ خسارے میں سرکاری اداروں کے نقصانات کو شامل نہیں کیا اس کے علاوہ آئی ایم ایف بجٹ خسارے میں سرکلر ڈیبٹ کے اعداد وشمار کو بھی شامل نہیں کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے آئندہ آنے والے جائزہ مذاکرات میں بجٹ خسارے کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گاہیرلڈ فنگر نے مزید کہا کہ پاکستان نے سرکلر ڈیٹ کو مکمل ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ہیڈ مشن آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں موجود خامیوں کو دور کرے ایف بی آر نے ایک لاکھ نوے ہزار افراد کو ٹیکس نوٹسز جاری کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کانجکاری پروگرام سست روی کا شکار ہے آئی ایم ایف پاکستان کے توانائی شعبے میں فوری اصلاحات چاہتا ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے یورو بانڈز اپنی مرضی سے جاری کیے ہیںآ ئی ایم ایف نے پاکستان کو اس وقت یورو بانڈز جاری کرنے کا نہیں کیا تھا،ہیر لڈ فنگر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی غریب عوام کے مفاد کو نقصان نہیں پہنچا رہا حکومت بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :