کرا چی،گورنر سندھ عشرت العباد سے کو ر کما نڈر5 کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ، صوبہ اور شہر میں قیام امن اور سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبا دلہ خیال

منگل 6 اکتوبر 2015 08:55

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء) کو ر کما نڈر5 کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پیر کی شام گورنر ہاوٴس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت خان سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ اور شہر میں قیام امن اور سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر گو رنر سندھ نے صوبے باالخصوص کرا چی میں امن وامان کی مجموعی صو ر تحال پر اپنے اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے قا نون نا فذ کر نے وا لے اداروں پاک فوج ،رینجرز، پولیس ،اور انٹیلی جینس اداروں کی کاروائی کو سرا ہا انہوں نے کہا کہ آپریشن ضر ب عضب میں پاک فوج کی بے مثل قر با نیوں نے ملکی یکجہتی ،اتحاد اور امن وامان کو دوم بخشا ،آج پا کستان محفو ظ اور امن پسند ملک کے طور پر ابھر کر سا منے آیا ہے اس ضمن میں پا ک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قر با نیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ملا قات میں کو رکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یوید مختار نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خا تمے تک آپریشن ضرب عضب جا ری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :