اسلام آباد،ممتاز قادری کیس ، سپریم کورٹ پہنچنے کی کوشش میں 70افراد کو وفاقی پولیس نے گرفتار کرلیا ،30افراد کو نادرا چو ک سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ، تھانہ آبپارہ کے علاقے سے بھی گجرانوالہ سے آنے والے 40افراد کو گرفتار کیا گیا

منگل 6 اکتوبر 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)ممتاز قادری کیس میں سپریم کورٹ پہنچنے کی کوشش میں 70افراد کو وفاقی پولیس نے گرفتار کرلیا ،30افراد کو نادرا چو ک سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تھانہ آبپارہ کے علاقے سے بھی گجرانوالہ سے آنے والے 40افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسے یا ریلی پر پابندی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو پولیس سے حاصل معلومات کے مطابق گزشتہ روز ممتاز قادری کیس میں سپریم کورٹ پہنچنے کی کوشش میں وفاقی پولیس نے سترافراد کو گرفتار کرلیا ہے۔تیس افراد کو نادرا چو ک سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تھانہ آبپارہ کے علاقے سے بھی گجرانوالہ سے آنے والے چالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریڈ زون میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسے یا ریلی پر پابندی ہے ۔جس پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے وفاقی پولیس نے متعلقہ افراد کو اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔