الطاف حسین نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی آئین کیخلاف ہے،درخواست میں موقف

منگل 6 اکتوبر 2015 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء )ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی آئین کیخلاف ہے الطاف حسین کی جانب سے اپیل ایڈوکیٹ عاصمہ جہانگیر نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الطاف حسین پر جو پابندی لگائی ہے وہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،،آئین پاکستان تمام شہریوں کو آزادی رائے کا اختیار دیتا ہے یہ پابندی آئین کے بھی خلاف ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الطاف حسین پر لگائی جانے والی پابندی کو کالعدم قرار دے۔