وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،ملکی و داخلی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور متوقع کارروائیوں سے متعلق بھی بریف کیا

منگل 6 اکتوبر 2015 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو ملکی و داخلی سیکورٹی کی صورتحالسے متعلق آگاہ کیا،وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ سے نیشنل ایکشن پلان سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خفیہ رپورٹس سمیت دیگر امور کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور متوقع کارروائیوں سے متعلق بھی بریف کیا

متعلقہ عنوان :