سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی 25 دسمبر 2015 کو نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 56 سیاستدانوں اور وکلاء نے نئی جماعت میں شمولیت بارے تصدیق کر دی

پیر 5 اکتوبر 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے 25 دسمبر 2015 کو نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان اور دیگر معاملات بارے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

56 سیاستدانوں اور وکلاء نے نئی جماعت میں شمولیت بارے تصدیق کر دی جبکہ 3900 سے زائد رہنماؤں کی جماعت میں شمولیئت بار ے مذاکرات حمتی مرحلے میں داخل ہو گئے بلوچستان کی کئی اہم ترین شخصیات نئی سیاسی جماعت کا حصہ بن سکتی ہیں ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کے پروگرام میں پوری طرح متحرک ہو چکے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت کا حصہ بنانے کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

عیدالاضحیٰ سے قبل اور بعد میں کئی اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ اور سابقہ ارکان اسمبلی میں سے 56 شخصیات نے شمولیت کی حامی بھر لی ہے جبکہ 4 ہزار کے قریب دیگر رہنماؤں اور وکلاء سے بات چیت جاری ہے جو نومبر کے ہفتے سے قبل مکمل کر لی جائے گی ۔ اس کے بعد ملک بھر میں صوبائی اور ضلعی اور ڈویژنل سطح پرع رہمناؤں کا تقرر کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :