بے نظیربھٹوکوٹھیک ٹھاک سیکورٹی دی گئی ،مارک سیگل کابیان جھوٹ ہے،مشرف ،دیکھناہوگابے نظیربھٹوکے قتل سے کس کافائدہ ہوا؟،دیکھناہے ٹارگٹ میں ہوں یاکوئی اور،کوئی سازش تونہیں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 5 اکتوبر 2015 09:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء)سابق صدرجنرل پرویزمشرف نے کہاہے کہ بے نظیربھٹوکوٹھیک ٹھاک سیکورٹی دی گئی ،مارک سیگل کابیان جھوٹ ہے ،دیکھناہوگابے نظیربھٹوکے قتل سے کس کافائدہ ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8سال بعدمارک سیگل کاروناحیرت انگیزہے ۔فاروق نائیک مارک سیگل کے وکیل بنے ہوئے ہیں ،مارک سیگل کوبیان ریکارڈکرانے میں وکیل کی کیاضرورت ہے۔

دیکھناہے کہ ٹارگٹ میں ہوں یاکوئی اورہے ،بیان کودیکھناہوگا،کوئی سازش تونہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بے نظیربھٹونے کہاتھامجھے تین ناموں سے خطرہ ہے مجھے سیکورٹی کی ضمانت دیں ،بلیک واٹرکی سیکورٹی سے متعلق مجھ سے کوئی بات نہیں کی ،بے نظیربھٹوکوکس نے کہا گاڑی سے باہرنکلیں تحقیقات ہونی چاہئیں ،کس نے بے نظیربھٹوکوفون کیا،ان کے قتل سے پاکستان کونقصان ہوا،اورقتل وغارت گری بڑھی ۔انہوں نے کہاکہ دیکھناہوگابے نظیرکے قتل سے فائدہ کس کوہوا،بے نظیربھٹوکوٹھیک ٹھاک سیکورٹی دی گئی تھی ۔انٹیلی جنس نے بتایاتھاکہ بے نظیرکی جان کوخطرہ ہے اوران کوطالبان سے خطرہ تھا،مارک سیگل کابیان جھوٹ پرمبنی ہے

متعلقہ عنوان :