حکومت اور پالپا کے درمیان مذاکرات ناکام،مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا

پیر 5 اکتوبر 2015 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء)حکومت اور پالپا کے درمیان مذاکرات ناکام،مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج بروز سوموار ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں حکومت اور پالپا کے درمیان مذاکرات ہوئے،پالپا کی جانب سے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم وفد کی صدارت کر رہے تھے،پائلٹ ایسوسی ایشن کے صدر ،نائب صدر،جنرل سیکرٹری شریک تھے جبکہ سول ایوی ایشن کی جانب سے سینئر جوائنٹ سیکرٹری،ڈپٹی سیکرٹری وفد کی صدارت کر رہے تھے،دونوں وفود کے درمیان مذاکرات کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوئے،مذاکرات کا اگلا سیشن آج پیر کو طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کسی حتمی فیصلے پہنچنے کے بغیر ختم ہوا،ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا اگلا دور آج سوموار ہوگا

متعلقہ عنوان :