سینئر رہنماؤں کی قیادت میں الطاف حسین سے بغاوت کرنے والوں کا اپنی طرز سیاست تبدیل کرنے کا فیصلہ ، ذرائع

پیر 5 اکتوبر 2015 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے باغی ہونے والے درجنوں ارکان پارلیمنٹ سمیت سینکڑوں خواتین و حضرات نے مستقبل کے لئے ترجیحات مرتب کرنا شروع کر دی ۔ بعض سینئر رہنماؤں کی قیادت میں الطاف حسین سے بغاوت کرنے والوں نے عوام میں دوبارہ مقبولیت کے لئے اپنی طرز سیاست تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ باغی رہنماؤں نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے آئندہ کچھ عرصے میں وہ کھل کر سامنے آ سکتے ہیں ۔ ایم کیو ایم کی پالیسیوں سے بغاوت کرنے والے گروپ نے پاکستان کی بقا اور سلامتی کی پالیسیوں کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور الطاف حسین کے احکامات کی اندھا دھند تقلید بھی نہیں کی جائے گی ۔ فوج اور دیگر اداروں کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں گے ۔