بینظیر بھٹو قتل کے حوالے سے مارک سیگل کے الزامات پرانے ہیں،خورشید شاہ ،پیسے دیکر کام لینا مشرف کی روایت ہے وہ پیسے دیکر جلسے منعقد کرواتے رہے ہیں،حکومت نے کسان پیکج کے نام پر کسانوں کو لالی پوپ دیا ہے،کسان کنونشن میں دو فیصد کسان باقی ن لیگ کے کارکنان بلائے گئے تھے ،حکومت نے سپورٹنگ پرائس رائس اور کاٹن پرائس رائس کا اعلان نہیں کیا تو پی پی پی کسانوں کے ہمراہ سڑکوں پر آئے گی، میڈیا سے گفتگو

پیر 5 اکتوبر 2015 09:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے مارک سیگل کے الزامات پرانے ہیں۔

(جاری ہے)

پیسے دیکر کام لینا مشرف کی روایت ہے وہ پیسے دیکر جلسے منعقد کرواتے رہے ہیں حکومت نے کسان پیکج کے نام پر کسانوں کو لالی پوپ دیا ہے کسان کنونشن میں دو فیصد کسان باقی ن لیگ کے کارکنان بلائے گئے تھے حکومت نیسپورٹنگ پرائس رائس اور کاٹن پرائس رائس کا اعلان نہیں کیا تو پی پی پی کسانوں کے ہمراہ سڑکوں پر آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیسے دیکر کام لینا پرویز مشرف کی روایت ہے وہ خود پیسے دیکر جلسے منعقد کرواتے رہے ہیں وہ خود محفل میں کہتے رہے ہیں کہ مجھ سے کروڑوں روپے لیے گئے مگر ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے کوئی نہیں آیااگر ہم نے پیسوں میں گواہ خریدنے ہوتے تو کروڑوں روپے خرچ کرکے 30 ‘ 40 گواہ کھڑے کردیتے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ 2009 میں ان کے پاس موبائل نہیں تاکہ ان کے فون نمبر کا ریکارڈ نہیں نکلوایا جاسکا کسان پیکج کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کسان پیکج کے نام پر کسانوں کو لولی پوپ دیا گیا ہے اس میں سب وہی باتیں ہیں جو حالیہ بجٹ اسحق ڈار نے کیں تھیں کسان پیکج کے خلاف جب ایک جماعت عدالت میں گئی تو حکومت کے پاس جواب میں کچھ نہیں تھا جبکہ کسان کنونشن میں صرف دو فیصد کسان باقی ن لیگی کارکنان بلائے گئے تھے اگر حکومت نے سپورٹنگ پرائس رائس اور سپورٹنگ کاٹن رائس کا اعلان نہیں کیا تو پی پی پی کسانوں کے ہمراہ سڑکوں پر ہوگی ہم عوام کو بھوکا نہیں مرنے دیں گے انہوں نے مزید کہا خواجہ سعد رفیق نے کالا باغ ڈیم کا شوشہ چھوڑا ہے اگر ہمت ہے تو کالا باغ ڈیم بنا کر دیکھ لیں چاروں صوبوں کے متفقہ فیصلوں کے بغیر ڈیم نہیں بن سکتا پی پی پی وفاقی کو مضبوط جبکہ ن لیگ کمزور کرنا چاہتی ہے سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو اسٹیل مل کا سودا کرلینا چاہیے آئندہ یہی اسٹیل مل پانچ سے دس ارب روپے کما کر دیا دے گی ۔