شیر جاگتے ہیں تو پھر گیڈر بھاگتے ہیں، عمران خان کا لاہور میں کچھ نہیں بنے گا سعد رفیق،شیر اپنے دفاع کیلئے بالکل تیار ہے پہلے ایک امیدوار سے مقابلہ تھا اب دو سے ہوگا‘ ایاز صادق،عمران خان کو شکست نظر آ رہی ہے‘ 11 اکتوبر کو تاریخی فیصلہ ہوگا‘ عمران خان کو پریشان ہے کہ 2018ء میں ان کا کیا ہوگا،نندی پور منصوبے کی تحقیقات ہو جائیں،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا،عابد شیرعلی ،جلسے سے خطاب، پریس کانفرنس

پیر 5 اکتوبر 2015 09:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیر جاگتے ہیں تو پھر گیڈر بھاگتے ہیں، عمران خان کا لاہور میں کچھ نہیں بنے گا۔ الزامات اور جھوٹ کی سیاست ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکتی۔ این اے ایک سو بائیس میں تحریک انصاف نے میدان لگایا تون لیگ نے بھی ولولہ دکھاتے ہوئے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں انتخابی جلسہ کیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ ان کا لاہور میں کچھ نہیں بننے والا۔ جھوٹاور الزامات ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شیر جاگتے ہیں تو پھر گیدڑ ہی بھاگتے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ سارے مر جائیں اور وہ اکیلے وزیراعظم بن جائیں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

عمران خان جس طرح کی سیاست کر رہے ہیں وہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جدوجہد کو جھوٹ اور بہتان کے راستے نہیں روکا جا سکتا۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر چین نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء این اے 122 کے امیدوار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ شیر اپنے دفاع کیلئے بالکل تیار ہے پہلے ایک امیدوار سے مقابلہ تھا اب دو سے ہوگا۔ عمران خان کو شکست نظر آ رہی ہے۔ 11 اکتوبر کو تاریخی فیصلہ ہوگا۔

عمران خان کو پریشان ہے کہ 2018ء میں ان کا کیا ہوگا۔ عمران کو اقتدار اور ہمیں پاکستان چاہئے۔ عمران خان کی شکست کے خوف سے ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسوں سے الیکشن جیت سکتے تو علیم خان کبھی نہ ہارتے۔ عمران خان کی سیاست کو یونین کونسل کی سطح پر لے آئے ہیں۔ عمران خان کو معلوم ہے کہ ان کا امیدوار کامیاب نہیں ہوگا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ماروی میمن نے بھی پی ٹی آئی پر طنز کے تیر خوب برسائے، کہتی ہیں نعرے لگانے والے خیبر پختونخوا میں تو کوئی تبدیلی نہیں لا سکے، یہاں کیا لائیں گے۔

ماروی میمن نے بھی تبدیلی کے دعویداروں کو پشاور پر نظر ڈالنے کا مشورہ دیدیا اور کہا کہ دھرنوں کی سیاست نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔جلسے سے شیخ وقاص اکرم اور طلال چوہدری سمیت دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ادھروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہیمسلم لیگ ن کے ایمپائرزصرف اورصرف عوام ہیں ،عمران خان کے امپائرزبدلتے رہتے ہیں،عمران خان بیساکھیوں کوتلاش نہ کریں ،عمران خان نے اپنی سیاست کوبے لباس کردیا،لوگوں نے ن لیگ کوعوام کی خدمت کامینڈیٹ دیا،پی ٹی آئی کے 5سے6ارکان سٹے آرڈرپرچل رہے ہیں ، وزیراعظم نوازشریف12سیٹوں والے طیارے پرامریکہ گئے جبکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہاکہ تحریک انصاف 2018ء کے الیکشن سے پریشان ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کااظہارلاہورمیں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے،مسلم لیگ ن شہرلاہورکوبین الاقوامی معیارکاشہربناکردم لے گی۔ان کاکہناتھاکہ عمران خان بڑے ہوکرسیاسی پختگی کامظاہرہ کریں ،خان صاحب جھوٹ کے بجائے کارکردگی کامظاہرہ کریں ،آپ نے کے پی کے میں کتنی میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی کوشش کی ۔

عمران خان کے پی کے میں ہیلی کاپٹررکشہ کی طرح استعمال کرتے ہیں ۔ان کیلئے مشورہ ہے کہ بے ساکھیوں کی سیاست ختم کریں،عوام معاشی استحکام اوراقتصادی راہداری کی بات کرتے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے امپائرزصرف اورصرف عوام ہیں ،عمران خان کے امپائرزبدلتے رہتے ہیں،عمران خان بیساکھیوں کوتلاش نہ کریں ،عمران خان نے اپنی سیاست کوبے لباس کردیا،لوگوں نے ن لیگ کوعوام کی خدمت کامینڈیٹ دیا،این اے 122میں یقین ہے نوٹ نہیں ووٹ جیتے گا،ن لیگ نے کبھی خواتین پولنگ اسٹیشنزپرجھگڑانہیں کیا،خواتین پولنگ اسٹیشن پرجھگڑاپی ٹی آئی کاوطیرہ ہے ،پی ٹی آئی کے 5سے6ارکان سٹے آرڈرپرچل رہے ہیں ،سیاست میں دہرامعیارنہیں چلتا،گرفتاری سے ڈرنے والے عمران خان وقت پرچھپے پھڑتے ہیں ،چھپن چھپائی کھیلنازیرزمین چلے جاناعمران خان کاوطیرہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف12سیٹوں والے طیارے پرامریکہ گئے۔پاک چین اقتصادی راہداری کوناکام بنانے میں عمران خان کیوں دلچسپی لے رہے ہیں ،عمران خان کی باربارناکامی ان کی نیت کاثمرہے ،جوہاتھ ملاناپسندنہیں کرتے لوگوں سے بغل گیرہورہے ہیں ،ایک پارٹی کے سربراہ کویونین کونسل سطح پرلے آنان لیگ کی کامیابی ہے ۔اس موقع پر سابق سپیکرایازصادق کاکہناتھاکہ جوشخص کسی سے ہاتھ نہیں ملاتاوہ آج خودلوگوں سے گلیوں میں بغل گیرہورہاہے ۔

انہیں خوف ہے کہ مسلم لیگ ن کوکام کرنے نہ دیاجائے ،اگرموقع دیاگیاتوریکارڈترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے تشدد،دھرنوں کی سیاست کومستردکردیا،عمران خان کواصلمیں 2018ء کے الیکشن سے خوف ہے ۔جبکہ وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابدشیرعلی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں بجلی کے منصوبے تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی تاخیرکی وجہ سے نندی پورپراجیکٹ سے عوام کے اربوں روپے بچالئے گئے،نندی پور منصوبے کی تحقیقات ہو جائیں،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا