شدید لڑائی کے بعد 3 اضلاع سے طالبان کا قبضہ چھڑا کر شہروں کے مراکز میں افغان پرچم لہرا دیا گیا؛افغان وزارت دفاع کا دعویٰ،طالبان نے دعویٰ کو مسترد کر دیا،تینوں اضلاع تاحال طالبان کے کنٹرول میں ہیں اور فورسز سے شدید لڑائی جاری ہے؛طالبان ترجمان

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء) افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید لڑائی کے بعد 3 اضلاع سے طالبان کا قبضہ چھڑا کر شہروں کے مراکز میں افغان پرچم لہرا دیا گیا ہے مکمل کامیابی بھی جلد حاصل کر لیں گے۔ طالبان نے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ تینوں اضلاع تاحال طالبان کے کنٹرول میں ہیں اور فورسز سے شدید لڑائی جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز نے نیٹو اور ایساف فورسز کے ہمراہ طالبان کی جانب سے قبصے میں لئے گئے تینوں اضلاع میں فیصلہ کن کارروائیاں کرتے ہوئے افغان صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج اور ضلع بہارک سے طالبان کا قبضہ چھڑاتے ہوئے شہروں کے مراکز میں اور اہم سرکاری عمارتوں پر افغان پرچم لہرا دیا جبکہ اس سے قبل افغان فورسز نے ضلع قندوز کو بھی طالبان کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

افغان وزارت دفاع کے مطابق تینوں اضلاع کو شدید اور خون ریز لڑائی کے بعد طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا جبکہ کارروائیوں کے دوران نیٹو فورسز نے افغان فورسز کی مدد کی اور فضائی بمباری سے طالبان جنگجوؤں کو پیچھے دھکیلا جبکہ شہروں کے کچھ نواحی علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔ اس حوالے سے بھی جلد کامیابی حاصل کر لیں گے۔ افغان طالبان نے افغان فورسز کا دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں اضلاع تاحال طالبان کے قبضے میں ہیں اور شدید لڑائی جاری ہے افغان حکام کا دعویٰ غلط ہے کہ انہوں نے طالبان کو پسپا کر دیا اور کنٹرول واپس لے لیا۔ طالبان فورسز کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں اور پیش قدمی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :