پا ک چین مشترکہ شاہین فور فضائی مشقیں اختتام پذیر

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء) پا ک چین مشترکہ شاہین فور فضائی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنگی مشقیں چین کے شہر ین چوان کے ایئر بیس پر کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں ائر وائس مارشل مجاہد انور اور چین کے لیفٹیننٹ جنرل زینگ چن نے شرکت کی ۔ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور موجودہ درپیش چیلنجز سے احسن طریقے سے نمٹنا ہے دونوں ممالک کے درمیان شاہین فور کے نام سے ہونے والی چوتھی مشق تھی پہلی مرتبہ تین مختلف اقسام کے طیاروں نے مشقوں میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :