حکومت پاکستان کاپاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز، گوادر سے ایرانی سرحد تک پائپ لائن کی تعمیر کا کام چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء) حکومت پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا، گوادر سیایرانی سرحد تک پائپ لائن کی تعمیر کا کام چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا،سرکاری کمپنی انٹرا اسٹیٹ گیس سسٹم کیمطابق پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے ٹیکنیکل بڈ کھول دی گئی ہے،، جبکہ چینی کمپنی کو کنٹریکٹ کی فراہمی نومبرمیں مکمل ہو گی، کمپنی گوادر تا نوابشاہ سات سوکلو میٹرکی پائپ لائن کی تعمیرکرے گی جبکہ گوادر سے ایرانی سرحد تک اسی کلو میٹرکی پائپ لائن کی تعمیرچھ سیآٹھ ماہ میں مکمل کرلی جائے گی،، ایران اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر پہلے ہی مکمل کر چکا ہے، پاکستان کو اس منصوبے سے ابتدائی طور پرسات سوملین کیوبک فیٹ گیس حاصل ہوگی جسے بعد میں یومیہ ایک ارب کیوبک فیٹ تک بڑھادیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :