پشاور، صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کو فارغ کرنے کیلئے کارکر دگی کی بنیاد پر رپورٹ عمران خان کوارسال

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء)صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کو فارغ کرنے کے لئے کارکر دگی کی بنیاد پر رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوارسال کردی ہے اٹھارویں ترمیم کے پیش نظر صوبائی کابینہ میں تحریک انصاف ، جماعت اسلامی کے ایک وزیر کو فارغ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک صوبائی وزیر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی کارکر دگی پہلے سے ہی پارٹی کی جانب سے عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہو ئے اس کی کارکردگی کو بہتر قرار نہیں دیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی سربراہ کو تحریک انصاف کے صوبائی وزیر کو فارغ کرنے کی سفارشات پہلے سے کی جا چکی ہے جبکہ معاونین خصوصی اور صوبائی وزراء کو دفاتراور گاڑیوں کی فراہمی کے لئے ٹرانسپورٹ ونگ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور سکندر شیر پاؤ کو سینئروزیر کا عہدہ دینے کے لئے سیکشن محکمہ داخلہ کے کمرے میں تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :