سانحہ منی میں 58 پاکستانی شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے 26 کی تدفین کردی گئی ہے، طارق فضل، 100 لاپتہ ‘ 12 زیر علاج ہیں 37 زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے،سانحہ منیٰ کے فوکل پرسن کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء) سانحہ منیٰ کے فوکل پرسن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ میں 58 پاکستانی شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے 26 کی تدفین کردی گئی ‘ 100 لاپتہ ‘ 12 زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں اب تک 58 پاکستانی شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے 26 کی تدفین اور 37 زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 12 پاکستانی مکہ اور جدہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں انہوں نے کہاکہ 100 پاکستانی حادثے کے بعد لاپتہ ہیں پاکستانی ویزے پر حج پر جانے والے لاپتہ حاجیوں کی تعداد 49 ہے سعودی عرب میں مقیم دس پاکستانی لاپتہ ہیں جبکہ باقی 41 لاپتہ پاکستانی دوسرے ملکوں سے حج پر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر مذہی امور وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ باخبررکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :