پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی بان کی مون سے ملاقات،دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کر دیئے،تین فائلوں پر مشتمل تحریری مواد،آڈیو اور ویڈیو ثبوت یو این جنرل سیکرٹری پیش کئے گئے ہیں،سرتاج عزیز،پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،مذاکرات سے فراری ہے،15 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھارتی ہٹ دھرمی سے آگاہ کر دیا ہے،مشیر خارجہ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 09:12

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2015ء) پاکستان نے دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کر دئیے جس میں تین فائلوں پر مشتمل تحریری مواد،آڈیو اور ویڈیو ثبوت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو پیش کئے گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے اقوام متحدہ کے آفس میں ملاقات کی ہے اور ڈوزئیر ان کے حوالے کی ہیں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے اور اس کے واضح ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کر دیئے گئے ہیں، بھارت ورکنگ باوٴنڈری اور کنٹرول لائن پر سیز فائز کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور ہمارے ملک میں ریاستی دہشت گردی کے پیچھے بھی بھارت کا ہی ہاتھ ہے، بھارت کراچی اور بلوچستان میں براہ راست دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت الزام تراشی کر رہا ہے، بھارت بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو فراہم کر دیئے ہیں، سرتا ج عزیز نے کہا کہ 15 ممالک کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا ہے، روس کے شہر اوفا میں طے پایا دونوں ممالک تمام معاملات پر مذاکرات کریں گے لیکن بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات ان کی مرضی کے مطابق ہوں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کی جبکہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں امن کے لئے چین کا کردار بھی مثبت اور مثالی ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت میں ملوث ہونے کے ثبوت کی 3 فائلیں ان کے حوالے کیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فراہم کئے گئے ثبوتوں میں آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد شامل ہے،سرتاج عزیز نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جبکہ بھارت مذاکرات سے ہمیشہ بھاگتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پندرہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں اور انھیں بھارتی ہٹ دھرمی سے آگاہ کر دیا ہے، بھارت نے آج تک ممبئی حملوں کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔

سمجھوتہ ایکسپریس پر پاکستان نے تمام ثبوت بھارتی حکومت کو فراہم کئے تھے لیکن اس پر آج تک کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :