یورپ نے پاکستان سے سمندری خوراک کی برآمدات معطل کردی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء) فشریزآکشن ہالز کی ناقص صورتحال کے باعث یورپ نے پاکستان سے سمندری خوراک کی برآمدات معطل کردی، یورپی حکام کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ برقرار رہا تو مستقل پابندی عائد کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ فشریز کے مطابق یورپی یونین کے ایک وفد نے کراچی میں فشریز آکشن ہال کا دورہ کیا، جہاں یورپ کو سمندری خوراک کی برآمد کے حوالے سے کیے جانے والے انتظا مات پر تحفظات کا اظہارکیاگیا ، وفد کی جانب سے آکشن ہالز کی ناقص صورتحال کے باعث پاکستان سے سمندری خوراک کی برآمد کچھ عرصے کے لیے معطل کردی گئی ہے، یورپی حکام نے فشریز ڈپارٹمنٹ کوآکشن ہالزکی توسیع اورغیر متعلقہ افراد کی ہالز میں آمد پر پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے بیس اکتوبر تک انتظامات درست کرنے کی مہلت دی ہے جبکہ محکمہ فشریز کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگرحتمی تاریخ تک صورتحال بہتر نہیں کی گئی تو یہ پابندی مستقل حیثیت اختیار کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :