پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر سے نیچے آسکتی ہے؛چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈوی والا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر سے نیچے آسکتی ہے۔ سینیٹرسلیم مانڈوی والا نہ کہا کہ پا کستان پیپلزپارٹی نے اکتوبر کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے مگر عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں دیا جارہایہ اقدام عوام کی جیبوں پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سیلزٹیکس کی شرح کو 16 فیصد کی شرح پر لانے والی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 45 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے دور میں سیلز ٹیکس کی شرح صرف 16 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت نے عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی عادت پڑ چکی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔حکومت اپنے شاہانہ اخراجات کے لیے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عوام سے جگا ٹیکس وصول کررہی ہے۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سیلز ٹیکس کم کرے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر سے نیچے آسکتی ہے

متعلقہ عنوان :