شمالی وزیر ستان، دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی ، 25دہشت گرد ہلاک،سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور دیگر مال مسروقہ برآمد ، علاقے میں زمینی آپریشن بھی شروع

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:22

دتہ خیل ،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء ) پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں 25دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں اور جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے متعددٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز نے پاک آفغان سرحد کے قریبی علاقے شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی نقل حرکت کی اطلاع پر مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں کی مدد سے فضائی کارروائی کی ہے جسمیں 25دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ،جبکہ جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے 5سے زائد مشتبہ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے جبکہ علاقے کا کنٹرول سنبھال کر زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :