ہم پراکسی وارکیخلاف ہیں،اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دیں گے عالمی برادر ی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے ، نئے دہشتگرد گروپوں کوابھرنے نہیں دینگے، دہشتگرد پیداکرنے والی نرسریاں بھی ختم کردینگے ، بین الاقوامی برادری ہمارے ماحول اور پس منظر کو سمجھے ، پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ثابت ہوگی ،اس منصوبے کی تکمیل کے آخر ی حد تک جائینگے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا برطانوی دارالعوا م میں مکالمہ اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سڑیٹجک سٹڈیز سے خطاب

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ عالمی برادر ی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے کیونکہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اوراس کے خلاف عالمی سطح پر رد عمل آناچاہیے،نئے دہشتگرد گروپوں کوابھرنے نہیں دینگے، دہشتگرد پیداکرنے والی نرسریاں بھی ختم کردینگے ،ہم پراکسی وارکیخلاف ہیں،اپنی زمین پربھی پراکسی وارکی اجازت نہیں دیں گے بین الاقوامی برادری ہمارے ماحول اور پس منظر کو سمجھے ، پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ثابت ہوگی ،اس منصوبے کی تکمیل کے آخر ی حد تک جائینگے۔

وہ جمعرات کو یہا ں برطانوی دارالعوا م میں مکالمے اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سڑیٹجک سٹڈیز سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے،اس کے خلاف عالمی سطح پر رد عمل آناچاہیے۔دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اس کیخلاف اجتماعی عالمی کردار اد اکیاجانا چاہئے ۔ ہمارے ماحول اور پس منظر کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ہم مختلف دہشتگردگروہوں کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں اور اس دوران نئے دہشتگردوں کوابھرنے نہیں دینگے،ہم چاہتے ہیں کہ تمام دہشت گرد اور ان کی نرسریاں ختم ہوں ۔

ملک بھرمیں دہشتگردوں کے سلیپرزسیل کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور چھپے دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے ۔طویل مدت کامیابی کیلئے دہشت گردتنظیموں کی فنڈنگ پرنظررکھناہوگی ۔آرمی چیف نے کہاکہ ہم علاقائی امن کیلئے بین الاقوامی برادری سے مثبت کردارکی توقع رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہم پراکسی وارکیخلاف ہیں،اپنی زمین پربھی پراکسی وارکی اجازت نہیں دیں گے ۔

جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے اور ہم اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل اورکامیابی کیلئے ہرقدم اٹھائیں گے اور آخری حد تک جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ علاقے میں خوشحالی لائیگا۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتاہے ،خطے میں پائیدارامن کے لئے عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل راحیل شریف نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عزت اوروقارپرکبھی بھی سودے بازی نہیں کریں گے ۔آپریشن ضرب عضب جاری رکھیں گے ،ان کاکہناتھاکہ ملک بھرمیں پھیلے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بھرپورطاقت کے ساتھ کارروائی جاری ہے ۔پاکستان پراکسی جنگ کے خلاف ہے ،کسی بھی نئے گروپ کواٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،شدت پسندی کے مستقل خاتمے کیلئے دہشتگردی کے عالمی وسائل ختم کرناہونگے ،پاک آرمی دہشتگردوں کے مختلف گروپوں کاسامناہے ،دہشتگردی جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کوآگے آناچاہئے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کے 5ہزارجوان شہیدہوئے ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجرہے ۔اقتصادی راہداری کے منصوبے کی کامیابی کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائے جارہے ہیں ،ہمارے ماحول اورپس منظرکوسمجھنے کی ضرورت ہے ،خطے میں پائیدارامن کیلئے عالمی برادری تعاون کرے ۔بعدازاں جنرل راحیل شریف لندن میں ہاوٴس آف کامن اورانٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ اسٹریٹجک سٹیڈیزاوردارالعلوم کابھی دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ،پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزررہاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے یہ بات پاکستانی ہائی کمشنرکی جانب سے ان کے اعزازمیں عشایئے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان کی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

پاک آرمی نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کاآغازکردیاہے ،ان کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،دہشتگردی کے واقعات میں بے تحاشاکمی آئی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کامستقبل شاندارہے،پاکستان کے شاندارمستقبل کیلئے عظیم قربانی دی گئی ہیں ۔پاکستان اس وقت ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزررہاہے ،ایک دہشتگردکے خاتمے تک جنگ کوجاری رکھاجائیگا

متعلقہ عنوان :