جرمن پناہ گزین کیمپ میں پاکستانیوں اور البانویوں کے درمیان جھگڑا، 14 افراد زخمی

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء)جرمنی کے پناہ گزین کیمپ میں پاکستانی اور البانوی باشندوں کے درمیان جھگڑے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھگڑا کیسل شہر کے قریب سابقہ ائر پورٹ کی عمارت میں مقیم پناہ گزینوں کے درمیان ہوا۔

(جاری ہے)

اس کیمپ میں مختلف ممالک کے کم و بیش ڈیڑھ ہزار افراد مقیم ہیں جو جرمنی میں پناہ کے خواہش مند ہیں۔ پولیس کے مطابق جھگڑا خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کے درمیان ہوا جس میں 70 پاکستانی اور تین سو البانوی ملوث تھے۔انہوں نے ایک دوسرے کو لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے مارا۔ جھگڑے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :