بھارت کی رتلے اور کشن گنگا ڈیموں کے ڈیزائن میں تبدیلی،نیلم اور جہلم کا پانی پاکستان آنے سے روکنے کی سازش،پاکستان نے ورلڈ بینک کو خط لکھ کر غیرجانبدار ماہرین سے تحقیقات کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:20

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء)بھارت رتلے اور کشن گنگا ڈیموں کے ڈیزائن میں تبدیلی سے دریائے نیلم اور جہلم کا پانی پاکستان آنے سے روکنے کی سازش جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان نے ورلڈ بینک کو خط لکھ کر غیرجانبدار ماہرین سے تحقیقات کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی انڈس واٹر کمیشن حکام کے مطابق بھارت کشن گنگا اور رتلے ڈیموں کی تعمیر میں منظور شدہ ڈیزائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ڈیزائن کی تبدیلی پر کئی بار اعتراضات کیے مگر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار رہی۔ متفقہ ڈیزائن کی خلاف ورزی پر پاکستان ورلڈ بینک کو خط لکھ رہا ہے جس میں غیرجانبدار ماہرین کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔انڈس واٹر کمیشن کے ایڈیشنل کمشنر شیراز میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رتلے اور کشن گنگا کے ڈیزائن کی تبدیلی سے نیلم جہلم کا پانی روکا جائے گا جبکہ چناب میں آنے والے پانی کا بہاؤ بھی متاثر ہو گا۔