وزیر داخلہ چوہدری نثار کے زیمبیا سے 40 سالہ پرانا ویزہ فری انٹری معاہدہ معطل کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے زیمبیا سے 40 سالہ پرانے ویزہ فری انٹری معاہدے کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زیمبیا کے درمیان 1975-76 میں ویزہ فری انٹری معاہدہ ہوا تھا 40 سال بعد وزارت داخلہ نے معاہدے کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کی آڑ میں بعض غیر ملکی عناصر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں کسی کو بین الاقوامی معاہدوں کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :