آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، پاک برطانیہ تعلقات ‘ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ،برطانوی ہائی کمیشن نے آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، پاک برطانیہ تعلقات ‘ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ برطانوی ہائی کمیشن نے آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا بدھ کے روز آرمی چیف نے لندن میں برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا آرمی چیف نے برطانیہ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں دو طرفہ امور ‘ پاک برطانیہ تعلقات‘ دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف نے برطانوی قیادت کو آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں سے آگاہ کیا بعد ازاں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔