وزیر اعظم نے فیسوں میں کمی نہ کرنے والے سکولوں کا نوٹس لے لیا ،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کو سیل کرنے کا حکم

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ان سکولوں کا سخت نوٹس لیا ہے جو سکول فیسوں میں کمی کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پیرا نے ایک شکائت سیل تشکیل دیا ہے جو ان والدین کی شکایات کا ازالہ کریں گی جن کو سکولوں کی انتظامیہ ہراساں کر رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نے پیرا کو والدین کی شکایات فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ان سکولوں کو سیل کر دیا جائے جو احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے ۔ والدین فون نمبر 051-9101743 اور موبائل نمبر 0300-8758839 اور فیکس نمبر 051-9101800 پر شکایات درج کرا سکتے ہیں ۔