وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو ڈالے، بہو ، ووٹرز سپورٹرز اور سٹاف کو پرسنل کوٹے پرحج پرروانہ کیا ،ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امورمیڈیکل مشن میں من پسندافرادکے نام ڈال دیئے

بدھ 30 ستمبر 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف بھی سابق وزیرمذہبی امورحامدسعیدکاظمی کے نقش قدم پرچل نکلے اقرباپروری کی نئی مثال سامنے آگئی ،سرداریوسف نے اپنی بہو ،اپنے حلقے سے اپنے ووٹرز اورسپورٹرز اور سٹاف کو پرسنل سٹاف کے کوٹے پرحج پرروانہ کیا ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امورمیڈیکل مشن میں من پسندافرادکے نام ڈالتے رہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف بھی چھپے رستم نکلے اپنے سٹاف ،حلقے کے لوگو ں کے بعد اپنے خاندان والوں پربھی نظرکرم کردی اوراپنی بہو جمیلہ خاتون کو سیزنل سٹاف پرحج کے لیے سعودی عرب بھیجنے کی منظوری دے دی اوروہ آئندہ چنددنوں میں حج کے لیے سعودی عرب جائیں گی اس حوالے سے جب وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف سے مسلسل رابطہ کیاگیاتوانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیاجبکہ جب اس حوالے سے ان کے سرداریوسف کے ترجمان حافظ سجادقمرسے رابطہ کیاگیاتوانہو ں نے اس پربات کرنے سے انکارکردیاواضح رہے کہ سرداریوسف اس سے قبل اپنے حلقے کے لوگوں اوراپنے سٹاف کو سیزنل سٹاف اورایڈوائزری کمیٹی میں شامل کرچکے ہیں دوسری طرف ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار ،اسلام آبادپولیس کے تین اہلکاروں سمیت اینٹی نارکوٹکس کے پروٹوکول افسرمدثرکوبھی سیزنل سٹاف کے کوٹے سے سعودی عرب حج کے لیے بھیجاگیا ہے ہرسال سیزنل سٹاف سے ساڑھے تین تین سوسرکاری ملازمین کوسعودی عرب بھیجاجاتاہے جن میں سے ڈھائی ملازمین وزارت مذہبی اموراورباقی دیگروزارتوں اوراداروں سے ہوتے ہیں سیزنل سٹاف میں شامل ملازمین دراصل حجاج کی رہنمائی اورخدمت کے لیے بھیجے جاتے ہیں جن کویومیہ اعزازیہ بھی ملتاہے چھوٹے ملازمین کو یومیہ 120ریال اورافسران کو 150ریال دیئے جاتے ہیں وفاقی وزیرمذہبی اموراورسیکرٹری مذہبی امورنے جن من پسندافرادکو سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن سے سعودی عرب بھیجاہے ان کوبھی یہ اعزازیہ ملے گا البتہ وزارت مذہبی امورنے اپنی وزارت کے ملازمین پر حج کرنے پرپابندی عائدکرتے ہوئے انہیں مشروط طورپریہ اجازت دی کہ سیزنل سٹاف میں شامل جوافراد حج کریں گے ان کویومیہ اعزازیہ 18ریال ملے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امورمیں ہارڈ شپ کوٹہ ،سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن پربدستورہاتھ صاف کرنے کاسلسلہ جاری ہے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیرمذہبی امورنے اپنے حلقے سے اپنی برادری اورووٹروں گلزاراحمد،گل محمد،محمدفرید،محمدبشیر،محمدکلیم ،اکمل خان سمیت درجنوں افرادکوسیزنل سٹاف کے کوٹے سے حج پربھیجاہے سیزنل سٹاف پرحج پرجانا خالصتا وزارت مذہبی اموراورمختلف سرکاری اداروں کی طرف سے نامزدکردہ افرادکاحق ہوتاہے سیزنل سٹاف میں شامل ملازمین کو حج کے دوران ڈیوٹی دینے کااعزازیہ بھی ملتاہے وزیرمذہبی امورکی طرف سے اپنے ووٹروں اورمن پسندافرادکوحج پربھیجنے سے حق داروں کی حق تلفی ہوئی ہے اس سلسلے میں وزیرمذہبی امورسرداریوسف سے مسلسل رابطہ کیاگیا مگرانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا جبکہ ان کے میڈیاایڈوائزرحافظ سجادقمرسے رابطہ کیاگیا توانہوں نے کہاکہ آپ ان خبروں کے علاوہ کوئی خبرلگائیں ان خبروں کورہنے دیں جبکہ اس سلسلے میں جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق احمدسے رابطہ کیاتوان کے سٹاف نے کہاکہ صاحب میٹنگ میں ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل سیکرٹری مذہبی امورسہیل عامرکی اہلیہ اپنے ڈرائیورسمیت سیزنل سٹاف کے کوٹے سے سعودی عرب حج کے لیے پہنچ چکی ہیں جوائنٹ سیکرٹری نورزمان کی اہلیہ میڈیکل مشن کے کوٹے پرحج کے لیے سعودی عرب جاچکی ہیں وزارت مذہبی امورنے میڈیکل مشن میں اہلیت کے معیارسے ہٹ کرآٹھ ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھجوادیا ہے دوسری طرف وزارت میں ہارڈشپ کوٹہ پربھی بھرطورطریقے سے ہاتھ صاف کیاجارہاہے حکومت نے اس سال 3584افراد کاکوٹہ ہارڈشپ کیسسزکے لیے رکھاتھا وزارت مذہبی امورکے ذرائع کاکہناہے کہ ہارڈشپ کیسسزمیں قرعہ اندازی کے موقع پرسرکاری سکیم کے لیے اس مرتبہ 2 لاکھ 69 ہزار 368 حج درخواستیں وصول ہوئیں تھی جن میں مرد افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 300 سے زائد جبکہ خواتین کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 939 تھی جن میں سے 71 ہزار 684 افرادکوسرکاری سکیم کے تحت حج کرناتھا حکومت نے پانچ فیصد ہارڈ کوٹہ منہا کر کے 68 ہزار 100 افراد کی قرعہ اندازی کی تھی رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 368 حج اداکریں گے جن میں سے نصف سرکاری سکیم اورنصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے حج پالیسی میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے حج کوٹہ مختص نہ کرنے اوروقفہ سوالات میں قومی اسمبلی کویقین دہانی کے باوجود ہارڈشپ کے نام پرتین ہزارسے زائدافرادکاکوٹہ ارکان اسمبلی کے نام پرتقسیم کردیاہے وزیرمذہبی امورنے ہارڈشپ کے نام پروزارت کی بیوروکریسی کواستعمال کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ ،قائم مقام سپیکرقومی اسمبلی اورارکان اسمبلی کے لیٹرپیڈ پرسرکاری سکیم کاحج کوٹہ تقسیم کیا سرداریوسف نے حج پالیسی کے اعلان کے وقت واضح کیاتھا کہ رواں سال سرکایر سکیم کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے لیے کسی طرح کاکوٹہ مختص نہیں کیاگیا جبکہ متعدد باریہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے فلور بھی بتائی تھی اس حوالے سے بھی جب وفاقی وزیرسے مسلسل رابطہ کیاگیا توانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا۔

گزشتہ سال حج کے بہترانتظامات کرکے نیک نامی کمانے والے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے اس مرتبہ ہاتھ دکھانے شرو ع کردیئے ہیں ہارڈشپ کوٹہ ،سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن پرحج کے لیے سعودی عرب بھیجنے کی نئی نئی مثالیں قائم کی ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں حج کے لیے اپنے سٹاف کے نام شامل کردیے ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کے ممبران اسمبلی شامل ہوتے ہیں جوحج سے قبل سعودی عرب جاتے ہیں اورحج کے حوالے سے اپنی تجاویزدیتے ہیں اورسعودی عرب میں کیے گئے انتظامات کاجائزہ بھی لیتے ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ممبران اسمبلی کوبھاری ٹی اے ڈی اے بھی دیاجاتاہے مگراس مرتبہ انوکھی مثال سامنے آئی ہے وزیرمذہبی امورنے ایڈوائزری کمیٹی میں اپنے پی ایس سیف الرحمن ،ان کی اہلیہ ،پرائیویٹ سیکرٹری منصف خان ،شوکت سمیت پانچ افرادکے نام ڈال دیئے ہیں جواگلے چنددنوں میں حج کے لیے روانہ ہو ں گے اس حوالے سے جب سیف الرحمن سے رابطہ کیاگیا توانہو ں نے فون اٹینڈنہیں کیا جبکہ منصف کانمبربندملا جب اس حوالے سے سرداریوسف کے ترجمان حافظ سجادقمرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ میں اس موضوع پربات نہیں کرناچاہتا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہے کہ ہارڈشپ کوٹہ کے نام پر ساڑھے چارہزارافرادکاکوٹہ دیاگیاتھا جس میں سے 26 سوافرادکاکوٹہ وزیرمذہبی امورنے تقسیم کیا ذرائع سے معلوم ہواہے کہ قائم مقام سپیکرمرتضی جاویدعباسی ،سابق وزیرمملکت شگفتہ جمانی سمیت اہم وزراء اورممبران اسمبلی کوہارڈ شپ کوٹہ سے نوازاگیاہے واضح رہے کہ وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے جب حج پالیسی کااعلان کیاتھا تواس وقت کہاتھا کہ پانچ فی صدکوٹہ ہارڈشپ کے لیے رکھاگیاہے جوکہ 3584بنتاتھا مگراب معلوم ہواہے کہ لیبرکوٹہ اوریواے ای حکومت کی طرف سے پانچ سوحاجیوں کے علاوہ ساڑھے چارہزارکاکوٹہ ہارڈشپ کے لیے رکھاگیاتھا اس حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق احمدسے مسلسل رابطے کی کوشش کی گئی مگرانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا